عالمی خبریں

اسامہ کے بیٹے کی موت کی تصدیق ہوگئی

ستمبر 15, 2019 < 1 min

اسامہ کے بیٹے کی موت کی تصدیق ہوگئی

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے اور ’جہادی شہزادے‘ حمزہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن پاک افغان سرحد کے قریب انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں مارا جا چکا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ’حمزہ بن لادن کی ہلاکت سے القاعدہ ناصرف اہم قائدانہ صلاحتیوں اور اسامہ بن لادن کے ساتھ علامتی تعلق سے محروم ہو گئی ہے بلکہ اس سے گروپ کی اہم سرگرمیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے بھی حمزہ لادن کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

این بی سی نیوز نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ حمزہ بن لادن ہلاک ہو چکا ہے۔

این بی سی نے کہا تھا کہ تین امریکی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے پاس حمزہ کی موت کی مصدقہ معلومات ہیں تاہم اس حوالے سے جگہ یا موت کی تاریخ کی تفصیلات نہیں دیں۔

اس سال فروری میں امریکی حکومت نے حمزہ بن لادن کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔

حمزہ بن لادن کو ’جہادی شہزادہ‘ قرار دیا جاتا تھا جن کے بارے میں خیال تھا کہ وہ شدت پسند تنظیم القاعدہ کے ابھرتے ہوئے رہنما ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ نے مئی 2011 میں اپنے والد کے مارے جانے کے بعد آڈیو اور ویڈیو پیغامات میں امریکہ اور دیگر ملکوں پر حملوں کی دھمکی دی تھی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے