کھیل

پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر جیت

Reading Time: 2 minutes عثمان شنواری کی بولنگ اور فلڈ لائٹس کی خرابی کے علاوہ بابر اعظم کی سینچری پر ہی بات ہوگی۔ یہ میچ اسی حوالے سے یاد رکھا جائے گا مگر دس سال بعد کرکٹ بھی

ستمبر 30, 2019 2 min

پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر جیت

Reading Time: 2 minutes

سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے میچ 67 رنز سے جیت لیا۔ عثمان شنواری نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن اننگز میں فلڈ لائٹس کی خرابی کی وجہ سے تعطل پیدا ہوا۔

پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں اپنی گیارویں سینچری سکور کی ہے۔ انہوں نے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ سنچریاں بنانے میں اب وہ سعید انور اور محمد یوسف کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

فخر زمان اور امام الحق نے پاکستان کی جانب سے شروعات کی تھیں۔ امام 31 اور فخر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حارث سہیل نے 40 اور کپتان سرفراز احمد نے 8 رنز بنائے دونوں رن آؤٹ ہوئے۔

چار سال بعد ٹیم میں آنے والے افتخار احمد نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

یہ میچ بابر اعظم کی سینچری، عثمان شنواری کے پانچ آؤٹ، فلڈ لائٹس کی خرابی، کراچی میں دس سال بعد عالمی کرکٹ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ تاہم سری لنکن بلے باز جے سوریا کو ہمیشہ اپنے 96 رنز پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے یاد رہے گا۔

تیسرا ایک روزہ میچ دو اکتوبر کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دس سال بعد کوئی بین الاقوامی میچ منعقد ہوا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے