کھیل

پاکستانی اوپنرز نے جیت دلا دی

Reading Time: 2 minutes پاکستانی بولرز کے سامنے سری لنکن اوپنر نے شاندار کھیل پیش کیا اور سب کو باؤنڈری کا راستہ دکھایا۔

اکتوبر 2, 2019 2 min

پاکستانی اوپنرز نے جیت دلا دی

Reading Time: 2 minutes

کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

بدھ کع سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

عابد علی نے دس چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 76 رنز سکور کیے۔ حارث سہیل نے 50 گیندوں پر 56 رنز بنائے اور پاکستان نے ہدف دس گیندیں پہلے ہی حاص کر لیا۔

سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔ سری لنکن اننگز کی خاص بات اوپنرگوناتھیلاکا کی سینچری تھی جنہوں نے 134 گیندوں پر 133 رنز سکور کیے۔ ان کے علاوہ شناکا نے 43 رنز بنائے۔

سخت سیکورٹی کے باوجود تماشائیوں کی کافی تعداد سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے دس اوورز میں 50 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وہاب ریاض کی سری لنکن بلے بازوں نے زبردست پٹائی کی اور انہوں نے دس اوورز میں 81 رنز دیے۔

پچھلے میچ کے ہیرو عثمان شنواری نے آٹھ اوورز میں 41 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے