متفرق خبریں

نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی

اکتوبر 22, 2019 < 1 min

نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کی صحت تشویش ناک حد تک خراب ہو گئی ہے۔

سروسز ہسپتال کے مطابق سابق وزیراعظم کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار دوبارہ انتہائی خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی جس پر ان کو خون کے خلیوں کے پانچ میگا یونٹس لگائے گئے۔

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کے خون میں پلیٹلیٹس کم ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تجزیے کر رہے ہیں تاہم تاحال بیماری کی تشخیص نہیں کی جا سکی ہے۔

اس سے قبل منگل کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم سابق وزیراعظم کے خون میں پلیٹ لیٹس شامل کرنے کے لیے معائنہ کیا تھا۔

سابق وزیراعظم کو پیر کو رات گئے طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف اس وقت قومی احتساب بیورو نیب کی تحویل میں ہیں۔

سروسز ہسپتال کا میاں نواز شریف کے چیک آپ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس میں ماہر سرجن، میڈیسن، شوگر, انفکیشن ڈیزیز اور پتھالوجسٹ شامل ہیں۔

پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمود ایاز میڈیکل بورڈ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ پروفیسر آف پلمانولوجی ڈاکٹر کامران خالد چیمہ, پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عارف ندیم شامل ہیں۔

پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر فائزہ بشیر, ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انڈرو کرنالوجی ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف انفکیشن ڈیزیز ڈاکٹر صوبیہ قاضی بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے