پاکستان24 متفرق خبریں

دھرنا نہیں مارچ ہوگا، مولانا

اکتوبر 22, 2019 < 1 min

دھرنا نہیں مارچ ہوگا، مولانا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کال دینے والے جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیرغور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسبملیوں سے استعفوں کا فیصلہ مناسب وقت پر کرینگے۔ ”ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگا، مارچ کی مدت زیادہ نہیں ہوگی۔“

منگل کو اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کا انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیر غور ہے جس کا فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے شروع دن سے تسلیم نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگا، مارچ کی مدت زیادہ نہیں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اتنا ہی احتجاج کریں گے جس دوران ہمارے کارکن تھک نہ جائیں، گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو دوسرا پلان بھی تیار ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے