پاکستان

آزادی مارچ و دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ

نومبر 13, 2019 < 1 min

آزادی مارچ و دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت مخالف آزادی مارچ و دھرنے کو ختم کر کے شرکا کو اپنے علاقوں میں احتجاج اور سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو آئی کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے کشمیر ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے اور مارچ کے شرکا کو جمعہ تک پشاور موڑ موٹروے چوک منتقل کردیا جائے گا۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق تین صوبوں میں بڑی شاہراہیں بلاک کرنے کے بعد کشمیر ہائی وے سے دھرنا ختم کردیا جائے گا۔
کشمیر ہائی وے سے اٹھنے والے مظاہرین اپنے اپنے علاقوں میں منتقل ہوجائیں گے۔ راولپنڈی اسلام آباد اور مضافات کے مظاہرین 26نمبر چونگی موٹروے چوک منتقل ہوجائیں گے۔
کشمیر ہائی وے سے دھرنے کی منتقلی کا اعلان مولانا فضل الرحمن آج یا کل کرسکتے ہیں۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کل تک دھرنا ختم کرنے کے اعلان کی وجہ خیبر پختونخواہ میں کل سڑکیں بلاک کیا جانا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جب چاروں صوبوں میں مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک ہوجائیں گی تو مولانا فضل الرحمن اسلام آباد دھرنے کو ملک بھر میں پھیلا دینے کی بات کرکے کشمیر ہائی وے کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیں گے۔

جے یو آئی کے رہنماؤں نے اجلاس میں تجویز دی کہ آج دھرنا ختم کردیا جائے تاکہ یہاں سے لوگ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں منتقل ہوکر وہاں موثر طریقے سے سڑکیں بلاک کرسکیں۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کی نصف تعداد گزشتہ رات سے ہی اپنے اپنے علاقوں کو منتقل ہوگئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے