متفرق خبریں

آٹھ ملین پاؤنڈ، 25 ملین ڈالر اور ڈیڑھ ارب روپے کی ضمانت

نومبر 14, 2019 < 1 min

آٹھ ملین پاؤنڈ، 25 ملین ڈالر اور ڈیڑھ ارب روپے کی ضمانت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے چار ہفتوں کے بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے تاہم نواز شریف کو آٹھ میلن پاؤنڈ، 25 ملین ڈالر اور ڈیڑھ ارب ڈالر بطور زر ضمانت جمع کرانا ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو حکومت نے بیرون ملک علاج کے لیے سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے ،ون ٹائم کے لیے یہ اجازت دی گئی ہے نواز شریف کو اجازت شورٹی بانڈز سے مشروط کی گئی ہے ،جس کے تحت نواز شریف کو شورٹی کے لیے 8 ملین یو کے پاونڈ یا اس کے متبادل پیسے، 25 ملین یو ایس ڈالر اور ڈیڑھ ارب روپے جمع کرانے کی صورت میں وزارت داخلہ کو فوری طور پر تمام ائیر پورٹس پر اطلاع کرنے اور نام نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے، نواز شریف یہ شرائط پوری نہ کرنے پر باہر نہیں جا سکیں گے۔

دوسری جانب ن لیگ ان شرائط کو ماننے سے انکار کر چکی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے