اسرائیلی حملوں میں 32 فلسطینی ہلاک

فلسطین کے علاقے غزہ میں تین دن سے جاری اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 70 سے زائد ہے۔

 
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔ فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ حملوں میں خواتین اور بچے بھی نشانہ بنے ہیں۔

حالیہ اسرائیلی حملے فلسطینی جہادی کمانڈر کے قتل اور اس کے ردعمل میں اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے بعد شروع کیے گئے۔

متعلقہ مضامین