پاکستان24

حمزہ عباسی نے شوبز چھوڑ کر اسلام اختیار کر لیا

نومبر 15, 2019 < 1 min

حمزہ عباسی نے شوبز چھوڑ کر اسلام اختیار کر لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام حمزہ عباسی نے کہا ہے کہ اب سے ان کا بےدینی سے اسلام تک کا سفرشروع ہونے جارہا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ وہ ایک بڑا اعلان کریں گے اور یہ بھی کہا تھا کہ اس اعلان کے ہونے تک وہ سوشل میڈیا سے غائب رہیں گے۔

حمزہ عباسی کے مطابق جب وہ پندرہ سال کے تھے تب الحاد کا شکار ہوگئے تھے لیکن پھر سائنس ہی نے انہیں مذہب کا راستہ دکھایا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ کچھ افواہوں کے مطابق وہ سیاست میں حصہ لینے والے ہیں مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ عباسی کا کہنا تھا کہ ان کا مطمع نظر تب سے تبدیل ہوگیا جب سےانہیں ادراک ہوا ہے کہ ایک دن انہیں اپنے خالق سے ملنا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی گزشتہ دنوں شوبز کو الوداع کہہ دیا تھا اور اپنی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

حمزہ عباسی کے شوبز چھوڑنے کے اعلان کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

صائمہ ملک نامی صارف نے لکھا کہ اب وہ حمزہ ہے سے کچھ سکالری لیکچر سننے کی امید رکھتی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے