متفرق خبریں

قانون سے کوئی طاقتور نہیں، چیف جسٹس

نومبر 20, 2019 < 1 min

قانون سے کوئی طاقتور نہیں، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ایک آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔ ’ہمارے سامنے صرف قانون طاقتور ہے کوئی انسان نہیں۔‘

بدھ کو سپریم کورٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ’محترم وزیراعظم نے عدلیہ کے لیے وسائل دینے کی بات کی، ہم نے محدود وسائل میں رہ کر کام کیا اب ہمیں وسائل کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کی وسائل فراہم کرنے کی بات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ کسی کو باہر جانے کی اجازت وزیراعظم نے خود دی۔ ’وزیراعظم کو اس طرح کے بیانات دیتے ہوئے خیال کرنا چاہیے۔ عدلیہ آزاد ہے۔‘

چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ نے ایک وزیراعظم کو سزا دی اور ایک کو نااہل کیا۔ ایک جنرل کا جلد فیصلہ آنے والا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ججز اور عدلیہ کی حوصلہ افزائی کریں۔ 2009 ایساسال تھا جس کے بعد عدلیہ مختلف ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے