متفرق خبریں

آرمی چیف کا مقدمہ اور وکیلوں کا یوم سیاہ

نومبر 28, 2019 < 1 min

آرمی چیف کا مقدمہ اور وکیلوں کا یوم سیاہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ جمعرات کو ملک کی فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بینچ کے سامنے اٹارنی جنرل کی جانب سے نیا نوٹی فیکیشن پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر پاکستان بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو ملک بھر میں وکلاء حکومت کی طرف سے آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے فیصلے کے خلاف ہڑتال کریں گے۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیرمین امجد شاہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس ایک روزہ ہڑتال کے دوران ملک بھر کے وکیل اپنے اپنے اضلاع و تحیل کی بار روم میں مذمتی اجلاس بھی منعقد کریں گے۔

پاکستان بار کونسل نے اپنے بیان میں حکومت کی طرف سے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف غداری کے الزام میں چلنے والے مقدمے میں فیصلے کو رکوانے کی کوشش کی بھی مذمت کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے