متفرق خبریں

لاہور میں یکجہتی مارچ کے طلبہ پر مقدمہ درج

دسمبر 1, 2019 < 1 min

لاہور میں یکجہتی مارچ کے طلبہ پر مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مال روڈ پر طلبا یکجہتی مارچ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد عالمگیر وزیر کی مبینہ حراست پر جامعہ پنجاب کے وی سی آفس کے سامنے طلبا نے احتجاج بھی کیا ہے۔


انتیس نومبر کو ہونے والے طلبا یکجہتی مارچ میں شریک شرکاء اور قیادت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ریلی کا مقدمہ تھانہ سول لائینز میں درج کیا گیا جس میں عمار علی جان، فاروق طارق، عالمگیر وزیر، اقبال لالا، محمد شبیر اور کامل خان کو نامزد کیا گیا۔ مقدمہ میں ڈھائی سے تین سو نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلی کے شرکا نے حکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کیں۔

عالمگیر وزیر کو گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی سے حراست میں لیا گیا جس پر طلبا نے وی سی آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے