پاکستان24 متفرق خبریں

’ادارے ایک دوسرے کے اختیارات کے درپے‘

دسمبر 2, 2019 < 1 min

’ادارے ایک دوسرے کے اختیارات کے درپے‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یوں لگ رہا ہے ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے درپے ہیں، ملک کے تینوں اداروں کے سربراہان مل بیٹھیں۔ وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں، ڈائیلاگ میں آنے والے چیف جسٹس گلزار احمد کو بھی شامل کیا جائے۔

فواد چودھری کے مطابق قومی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے، یوں لگ رہا ہے ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے در پہ ہیں وقت کی ضرورت ہے تینوں اداروں کے درمیان ایک قومی ڈائیلاگ ہو۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر بھی جلد اتفاق رائے ہو جائے گا۔

پیر کو ایچ ای سی میں فواد چوہدری نے پاکستان میں مائیکروسافٹ امیجن کپ 2020 کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ”ہمارا مستقبل تعلیم کے ساتھ ہے پاکستان کو ٹیکنالوجی کا بڑا حب بنائیں گے، اگلے سال ٹیکنالوجی کے بجٹ مین ایک ہزار فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے