متفرق خبریں

’نواز کی مہلت ختم، مریم کے جانے کا جواز نہیں‘

دسمبر 13, 2019 2 min

’نواز کی مہلت ختم، مریم کے جانے کا جواز نہیں‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا کوئی جواز نہیں جبکہ نوازشریف کی مہلت سولہ دسمبر کو ختم ہورہی ہے، ان کو توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کرنا پڑے گا۔

سابق فوجی اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا کیس ابھی تحقیقات کے مرحلے میں ہے عدالت نے ضمانت دی، کوئی بارگین نیب اور زرداری کے درمیان ہو تو حکومت کا اس سے تعلق نہیں، مشرف کا کیس سنگین نوعیت کا ہے انہیں دفاع کا موقع دینا چاہتے تھے حتمی فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی جواز ہے نہ مائنس ون ہوگا، لاہور تصادم کے زمہ داروں کو کڑی سزا ملنا چاہیے۔

وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ نوازشریف کی علاج کیلیے دی گئی عدالتی مہلت سولہ دسمبر کو ختم ہورہی ہے اس میں توسیع کے لیے انہیں پنجاب حکومت سے رجوع کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا کوئی جواز نہیں۔

اعجازشاہ کا کہنا تھا آصف زرداری کا کیس تحقیقات کے مرحلے میں ہے عدالت نے ضمانت دی، بارگین کا مسئلہ آصف زرداری اور نیب کے درمیان ہو تو ہو حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے عمران خان کو مائنس نہیں کیا جاسکتا ان کی بائیس سال کی جدوجہد سے ان کو یہ پوزیشن ملی، اتحادی جماعتیں متحد ہیں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی جواز نہیں۔


لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کے تصادم پر وزیرداخلہ نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زمہ داروں کو کڑی سزا ملنا چائیے۔ پرویز مشرف کیس کے فیصلے کی مخالفت پر کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے مشرف کو دفاع کا حق ملنا چائیے فیصلہ تو عدالت نے ہی کرنا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے