کھیل

امپائر علیم ڈار سب سے آگے نکل گئے

دسمبر 13, 2019 < 1 min

امپائر علیم ڈار سب سے آگے نکل گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹ امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ بالآخر اپنے نام کر لیا ہے۔

علیم ڈار 129 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کر کے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر سٹیو بکنر سے آگے نکل گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ علیم ڈار کے امپائرنگ کیرئیر کا 129 واں میچ ہے۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں علیم ڈار کو ہم وطن احسن رضا کا سب سے زیادہ 47 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف دو مزید میچز درکار ہیں۔

اسی طرح علیم ڈار سب سے زیادہ 209 ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے روڈی کرٹزن کے نام موجود عالمی ریکارڈ کو اپنے نام کرنے سے صرف تین میچز کی دوری پر ہیں۔

ایک سے دو ماہ بعد علیم ڈار تینوں فارمیٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ سپروائز کرانے والے امپائر بن جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے