پاکستان پاکستان24

کرنل انعام کی رہائی کے لیے شرائط

جنوری 22, 2020 < 1 min

کرنل انعام کی رہائی کے لیے شرائط

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ میں حکومت نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد کے زیر حراست وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی طبیعت خراب ہے اور ان کو مشروط طور پر رہا کیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں وزارت دفاع نے انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جہانزیب عباسی

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی. اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم بیمار ہیں، انہیں بار بار اسپتال لے جانا پڑتا ہے.

اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور نے مزید کہا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم اپنا پاسپورٹ جمع کرادیں، راولپنڈی اور اسلام آباد سے باہر بھی نہ جائیں، تحقیقات میں تعاون کریں،رہائی کیلئے انعام الرحیم کو لیب ٹاپ کا پاسورڈ دینا ہوگا.

انعام الرحیم کے وکیل نے کہا ہم پاسپورٹ جمع کرادیتے ہیں یہ چھوڑ دیں،ایک ماہ اٹھ دن سے انعام الرحیم حراست میں ہیں.

جسٹس مشیر عالم نے کہا انعام الرحیم پاسپورٹ بھی جمع کرادیں گے،انعام الرحیم تحقیقات میں بھی تعاون کریں گے.

عدالتی حکم میں کہا گیا رہائی کے خلاف حکومتی اپیل کو میرٹ پر سنا جائیگا،کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی گئی.

شیخ احسن الدین نے گفتگو کرتے کہا ہمیں کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی بیماری کی نوعیت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، یہ کہا جارہا ہے تفتیش نہیں ہو پارہی اس سے لگتا ہے بیماری سنجیدہ نوعیت کی ہے.

واضح رہے کہ اٹارنی جنرل انور منصور نے گزشتہ سماعت کہا گیا تھا ان کے لیب ٹاپ سے حساس نوعیت کی معلومات ملی ہیں۔

مطیع اللہ جان کی ویڈیو رپورٹ میں تفصیل دیکھیے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے