متفرق خبریں

کیا آئی ایس پی آر کا ٹوئٹر ہینڈل تبصروں کو بلاک کر رہا ہے؟

جون 17, 2022 < 1 min

کیا آئی ایس پی آر کا ٹوئٹر ہینڈل تبصروں کو بلاک کر رہا ہے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ٹرولز کی گالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعے کی رات ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ٹویٹ کے بعد پہلے دس منٹ میں چار ہزار تبصرے کیے گئے جن میں سے زیادہ تر میں فوج کی قیادت کو گالیاں اور ان پر الزام تراشی کی گئی۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان کو آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر ہینڈل نے بلاک کر دیا ہے۔

سیاست ڈاٹ پی کے نام سے تحریک انصاف کی پروپیگنڈہ ویب سائٹ کے کینیڈین مالک عدیل حبیب نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ٹوئٹر ہینڈل نے صارفین کے تبصروں کو بند کرنا شروع کیا ہے۔

کئی صارفین نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں فوج کی جانب سے کریڈٹ لینے پر سوال اٹھائے ہیں.

بہت سے صارفین یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کس کی وجہ سے گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا؟

ہزاروں میں سے چند سو تبصرے فوج کے کردار کو سراہنے کے ہیں جبکہ زیادہ تر تنقیدی ہیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے